

Loading content...
یہ علاقہ دراصل بنی جعد و بنی یمامہ کے علاقے میں شامل تھا لیکن ذات العرق سے اگر المِلح کی طرف سفر کیا جائے تو راستے میں ایک قصبہ آتا تھا جس کا نام تھا الغمرة اور ذات العرق سے الغمرة 31کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، یہاں قافلے پاک نے قیام نہیں کیا بلکہ اسے عبور کر کے المَلح کے مقام پر جاکر قیام کیا جوالغمرة سے 53کلومیٹر کے فاصلہ پر تھا، اُس دن اس کاروان تسلیم و رضا نے 84کلومیٹر کا سفر کیا جو اونٹوں کی اوسط رفتار کے مطابق تقریباً 8گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت کا سفر بنتا ہے،المَلح کی منزل کے بارے میں بھی کچھ نہ کچھ عرض کرتا چلوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار