

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے آنکھیں صاف کرتے ہوئے فرمایا یہ آپ مجھ سے نہ پوچھیںبلکہ اپنے ماموں جناب عباس علیہ الصلوات والسلام سے جاکر پوچھیں؟ معصوم شہزادیاں چپ ہوکر وہاں سے چل کر اس مقام پر پہنچیں جہاں جناب عباس علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما تھے ان کی نگاہ جیسے ہی ان معصوم شہزادو یوں صلواة اللہ علیہین پر پڑی تو وہ برستی آنکھوں سے ہی ان کے آنے کا مقصد سمجھ گئے معصوم شہزادیوں نے آکر شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام سے عرض کیا ماموں جان عید مبارک مگر کرد گار وفا علیہ الصلوات والسلام نے یہ نہیں فرمایا کہ خیر مبارک بلکہ انہیں اٹھا کر سینے سے لگا لیا اور روتے ہوئے پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا کے خیمے میں تشریف لے آئے،وہاں پہنچ کر انہوں نے پاک ہمشیر کی ایک عجیب کیفیت دیکھی انہوں نے دونوں شہزادوں کا لباس اور پاک سرتاج کی ایک دستار اپنے سامنے رکھی ہوئی تھی اور ان کی آنکھوں سے آنسوجاری تھے جس وقت ان کی نگاہ جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام پر پڑی تو روتے ہوئے اٹھیںاور فرمایامیرے بھائی کوفہ سے کوئی خیر کی خبر بھی آئی ہے یا نہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار