

Loading content...
امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے چھوٹی شہزادی کو گود میں بِٹھایا، ان کی پیشانی پر بوسہ دیا اوران کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیرا، معصوم شہزادی بیشک کمسن تھیں مگر اس انداز سے انہیں فوراً محسوس ہو گیا اور انہوں نے اپنی ردا کے ساتھ آنسو صاف کرتے ہوئے عرض کیا ماموںجان آپ نے ہمارے سر پر ایسے ہاتھ پھیرا ہے جیسے کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرا جاتا ہے ، آپ ہمیں جلدی بتائیں ہمارے بابا پاکعلیہ الصلوات والسلام تو خیریت سے ہیں ناں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار