

Loading content...
جس وقت یحییٰ ملعون اپنے خیمے میں آرام کرنے کیلئے چلا گیا تواس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام حرم سراکے خیام میں تشریف لے آئے، جنا ب عون ومحمدؐ علیہ الصلوات والسلام پہلے ہی پہنچ چکے تھے اور جس وقت جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام اور جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کو پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن نے دیکھا تو ان کی ساری تھکن دور ہو گئی ، اُس وقت شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام سے فرمایا کہ آپ نے دنیاوی نقطہ نگاہ سے اس ساری صورت حال کو دیکھا ہے اور اپنی طرف سے بہت اچھی کوشش کی ہے مگر ہمارا اپنے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے، انہوں نے ہمیں ان ملعون لوگوں کے عزائم سے آگاہ فرمادیا ہے، آپ خود دیکھیں کہ یزید ملعون کے عزائم کیا ہیں، اگر ہم مدینہ سے روانہ ہوئے اور ہمارے خوف سے ولید ملعون نے کوئی ایکشن نہیں لیا تو اسے معزول کر دیا گیا، پھر ہمارے خلاف یحییٰ بن عاص نے کوئی ایکشن نہیں لیا تو اسے بھی ہٹا دیا گیا اوراب اس کی جگہ جو ملعون حاکم بنایا گیا ہے وہ اس درجہ سعادت مندی دِکھا رہا ہے تو اس بات سے خود سمجھ لیں کہ ان کی اِس سعادت مندی اور نیاز مندی کے در پردہ کیا عزائم چھپے ہوئے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار