

Loading content...
انہیں تسلی دینے کے بعد یحییٰ بن سعید کی طرف نگاہ کر کے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات واسلام نے فرما یا کہ یہ تو ہم بھی جانتے ہیں کہ تم ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کر سکتے، لیکن تمہاری بھی کچھ مجبوریاں ہیں اور ہماری بھی کچھ مجبوریاں ہیں، تمہاری مجبوریوں کا مرکز شام ہے جبکہ ہماری مجبوریوں کا مرکز ہمارے جد اطہر صل اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں، تم نے ہر اُس حکم پر عمل کرنا ہے جو شام سے آئے گا اورہم نے ہر اُس حکم پر عمل کرنا ہے جو ہمیں جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ملے گا، نہ تو تمہاری ہماری ذاتی دشمنی ہے، نہ عداوت ہے، یہ سارا اختلاف مجبوریوں کا ہے، تمہاری بڑی مہربانی تم نے امان نامہ لکھ کر ہم پربڑا احسان کیا ہے اور ہم اپنے جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کر کے ان سے تازہ احکام لیں گے وہ جس طرح فرمائیں گے، اس پر عمل کرنا ہماری مجبوری ہے جس طرح حکم یزید پر عمل کرنا تمہاری مجبوری ہے، آپ اب آرام کریں، پھراس کے بعد ایک غلام کو حکم دیا کہ تم ان کی خدمت کرو، اور کھانا پیش کرو اور ہر قسم کی خاطر داری کرو… (R_186)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار