

Loading content...
جس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام خیام کے قریب پہنچے اور انہوں نے نگاہ فرمائی تو سامنے شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام اصحاب کے زمرے میں جلوہ افروز تھے وہ فوراً اپنے راہوار سے اترے، انہیں دیکھ کر یحییٰ بن سعید بھی فوراً اپنے گھوڑے سے اتر آیا، جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے آکرشہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی قدم بوسی کی ، پھر یحییٰ بن سعید بھی آکر قدم بوس ہوا ،اُس وقت جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے یحییٰ بن سعید کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ خود آگے بڑھ کر امان نامہ پیش کرو، اس نے امان نامہ دونوں ہاتھوں پہ رکھ کرامام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام کو پیش کیا اوراس کے ساتھ ہی اس نے اپنی گفتگو کا آغاز کیا کہ میرا بھائی معذرت عرض کر رہا تھا کہ میں خود حاضر ہوتا مگر میری مجبوری تھی، ہم آپ کی ذات کے غلام ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ یزید ملعون اور آپ کی مخالفت کی وجہ سے آپ کے اور ہمارے تعلقات خراب ہوں، اس لئے آپ مہربانی فرما کر مکہ رہیں تووہ بھی آپ کا اپنا گھر ہے، اگر مدینہ منورہ میں رہنا پسند فرمائیں تو وہ بھی آپ کا اپنا گھر ہے، ہم آپ کے دشمن نہیں ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار