

Loading content...
12ذوالحجہ کا دن تھا منزل ذات العرق پر خیام لگے ہوئے تھے، سورج غروب ہونے کے قریب تھا یا ہو چکا تھا مگر نمازِ مغرب کی آذان ابھی نہیں ہوئی تھی، بروایتِ دیگر نماز عشاء کے بعد کی نشست کا وقت تھا، شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام اپنے خیمے کے سامنے کرسی پر تشریف فرماتھے، کافی لوگ چاروں طرف بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ لوگ خیام سے کچھ دور پہرہ دینے میں مصروف تھے، جو لوگ پہرہ دینے میں مصروف تھے انہوں نے نگاہ کی تو مکہ کی طرف سے ایک گرد وغباراٹھتا نظر آیا جو کسی تیز رفتار دستے کی آمد کی اطلاع تھی، انہوں نے نعرۂ تکبیر بلند کیا، اس وقت نعرۂ تکبیر الرٹ(ہوشیار) کرنے کیلئے اشارے کے طور پر استعمال ہوتا تھا، تمام لوگ اٹھنے لگے مگر شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ یہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اور جناب محمد حنفیہ علیہ الصلوات والسلام کا قافلہ ہو گا، تمام لوگ اپنے اپنے مقام پر دوبارہ بیٹھ گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار