

Loading content...
عمر ابن سعید نے اپنے بھائی یحییٰ ابن سعید کو بلا کر تاکید کی کہ تم فوراً جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ روانہ ہو جاؤ اور شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام سے جا کر میری طرف سے یہ معذرت بھی کرنا کہ میں خود حاضر نہیں ہو سکا کیونکہ میری مجبوری تھی اور انہیں یہ یقین دہانی بھی کروانا کہ ہم آپ کی ذات کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ان سے عرض کرنا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شاہد و گواہ ہیں کہ آپ جب تک مکہ یا مدینہ میں رہیں گے ہم آپ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کریں گے، اس ساری کاروائی میں شام ہو گئی مگر جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام وہاں رکے نہیں بلکہ انہوں نے وہاں سے سفر شروع کر دیا اور رات انہوں نے منزل بستانِ عامر پر پہنچ کر بسر کی اور علیٰ الصبح وہاں سے بھی روانہ ہوگئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار