

Loading content...
تم کیا سمجھتے ہو کہ تمہارے اس امان نامے کو ہم کافی سمجھیں گے ؟ اور ہم یہ ایک کاغذ کا ٹکڑا اٹھا کر اپنے شہنشاہ علیہ الصلوات والسلام کو جا کر دکھا ئیں گے؟ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی، تم اگر اپنی سعادت مندی دکھانا چاہتے ہو تو ہمارے ساتھ چلو اوراپنے ہاتھ سے انہیں یہ امان نامہ بھی پیش کرو اور انہیں یقین دہانی بھی کراؤ کہ ہم آپ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں کریں گے آپ بے شک مکہ مکرمہ میں امن کے ساتھ رہیں ،اس ملعون نے عرض کیا کہ آج حج کا آخری دن ہے اور میں نے یہاں حجاج کو الوداعی خطبہ دینا ہے اس لئے میں آپ کے ساتھ نہیں جا سکتا، ہاں اگر کل کا پروگرام بنا لیںتو میں خود بھی آپ کے ساتھ چلوں گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار