

Loading content...
تو میں عرض کر رہا تھا کہ جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اپنے زمانے کے سید التجار یعنی تاجروں کے سید و سردار تھے اس لئے مکہ ہو یا مدینہ ان کے جو بھی گورنر ہوتے تھے ان کے ساتھ وہ ایسے بات کرتے تھے کہ جیسے کوئی سردار اپنے ملازمین سے گفتگو کرتا ہے، جس وقت آپ مکہ مکرمہ پہنچے تو پہلے مقامِ شعب پرتشریف لے گئے تاکہ پہلے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کی جائے اور پھر ان کی اجازت سے ہی کوئی قدم اٹھایا جائے مگر وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام تو روانہ ہو چکے ہیںاور انہوں نے راستہ بھی مشرقی اختیار فرمایا ہے جبکہ یہ مغربی راستے سے مکہ آئے تھے یہاں سے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے اپنے دونوں چھوٹے فرزند جناب عونؐ اور جناب محمدؐ علیہا الصلوات والسلام کے ساتھ چند غلام روانہ کئے اور انہیں امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام کیلئے ایک خط بھی لکھ کر دیا جس کا مفہوم یہ تھا کہ آقاؐ آپ جس منزل پر بھی قیام پذیر ہیں اس غلام زادے کے آنے تک وہاں سے کوچ نہ فرمائیں کیونکہ ہمیں ایک عظیم خونریزی نظر آرہی ہے، اگر خدانخواستہ آپ کو کچھ ہو گیا تو اس دنیا سے اللہ کا نورچھپ جائے گا، یہ دنیا تاریک ہو جائے گی اور ہمارا تواس دنیا میںآپ کے سوا کوئی دوسرا سہارا بھی نہیں ہے، میری گزارش ہے کہ آپ میرے آنے تک آگے روانہ نہ ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار