

Loading content...
یہاں یہ عرض بھی کرتا چلوں کہ کسی شخص نے جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام سے پوچھا تھا کہ آپ کو کبھی تجارت میں خسارہ بھی آیا ہے؟ آپ نے فرمایا تھا کہ ہمیں تجارت میں کبھی بھی خسارہ نہیں آیا ، اگر ہم خاک بھی چاندی کے ریٹ پر خرید لیں تو ہماری وہ خاک بھی سونے کے بھاؤ بک جاتی ہے، اُس آدمی نے عرض کیا تھا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جب ہم حبشہ سے واپس آئے تھے تو یہاں آنے کے بعد ہمارے بابا پاک جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلام جنگ موتہ میں شہید ہوگئے تھے، ان کے بعد ہمارے بابا تو خود شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے اور وہ اکثر ہمارے گھر تشریف لے آتے تھے اور ضروریات کے بارے میں دریافت فرماتے تھے ہمیں گود میں بٹھاکر پیار کرتے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار