

Loading content...
اُس زمانے معاشرے میں سب سے زیادہ عزت تجارت پیشہ لوگوں کی سمجھی جاتی تھی اور جو عمال حکومت ہوتے تھے وہ بڑے بڑے تاجروں کے ساتھ اپنے تعلقات پیدا کر کے فخر محسوس کرتے تھے کیونکہ شاہی نوکری یا کوئی گورنری ایک غیر یقینی عزت سمجھی جاتی تھی جس کا ایک پل کا بھی بھروسہ نہیں تھا کیونکہ جیسے ہی حکومت بدلتی تو نوکری تو نوکری بعض اوقات جان سے بھی ہاتھ دھونے پڑ جاتے تھے ، اس لئے جو بھی کسی شہر کا گورنر بنتا تھاوہ سارے ملک کے بڑے بڑے تاجران سے اپنے تعلقات پیدا کرنے کی کوشش کرتا تھا اور انہیں ہر صورت ممنونِ احسان کرنے کی کوشش کرتا تھا کیونکہ اسے یہ معلوم ہوتا کہ جب بھی اس پر برا وقت آئے گا تو یہ تاجر ہی اس کے کام آئیں گے اور مالی مدد بھی کریں گے اوروقت آنے پر دربار حکومت میں اگر انہیں بچانا چاہیں گے تو بچا بھی لیں گے، اس لئے تجارت کے پیشے کی بہت عزت تھی اورجناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اس زمانے میں تمام تاجروں کے سردار مانے جاتے تھے اسی لئے ہر حاکم ان کے ساتھ نیاز مندی سے پیش آتا تھا، ایک تو یہ خاندانیت کے لحاظ سے بہت معزز تھے دوسرا سخاوت کی وجہ سے بھی سارے عرب میں انہیں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ان کے تعلقات اتنے وسیع تھے کہ قیصر وکسریٰ تک یہ صاحبِ رسوخ تھے اس لئے عرب کے تمام حاکم ان کا بہت احترام کرتے تھے اور بوقت ضرورت ان سے قرض بھی لیتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار