

Loading content...
یہ تو میں آپ سے پہلے بھی عرض کر چکاہوں کہ مکہ سے امام عالی مقامعلیہ الصلوات والسلام نے 7 ذوالحجہ کو جناب قیس بن مسہر صیداوی الاسدی کو کوفہ روانہ کیا تھا اوراسے فرمایا تھا کہ آپ فوراً کوفہ روانہ ہو جائیں اور وہاں جا کر اہل کوفہ اور جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو یہ اطلاع دیںکہ ہم فریضہ حج اداکرنے کے فوراً بعدکوفہ تشریف لے آئیں گے، جناب قیس مکہ سے بدروعسفان والے راستے سے روانہ ہوئے اور انہوں نے آ کر مدینہ میں قیام فرمایا انہوں نے سوچا کہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت بھی کرلوں گا اور باقی خاندانِ بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کو امام عالی مقامعلیہ الصلوات والسلام علیہ الصلوات والسلام کے ارادے سے آگاہ کرتا ہوا کوفہ کی جانب روانہ ہوجاؤں گا، جس وقت یہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزاراطہرکی زیارت میں مصروف تھے اُس وقت کسی نے جاکر جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اورجناب محمدحنفیہ علیہ الصلوات والسلام کو اطلاع دے دی، انہوں نے جناب قیس کے آنے کا انتظارنہیں کیا بلکہ خود روضہ اطہر میں تشریف لے آئے اور وہیں ان سے شہنشاہِ معظمعلیہ الصلوات والسلام کی خیریت دریافت کی، جس وقت جناب قیس نے انہیںاس بات سے آگاہ کیا کہ شہنشاہِ معظمعلیہ الصلوات والسلام کا پروگرام کوفہ جانے کا بن چکا ہے تو اس وقت جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام اور جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے فوراًمکہ جانے کا پروگرام بنا لیا ، جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام نے اپنے سب سے بڑے فرزند جناب علی بن عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کو حکم دیا کہ فوراً ہماری تیاری کا انتظام کرو،یہ جناب علی بن عبداللہ علیہ الصلوات والسلام جناب عون و محمد علیہم الصلوات والسلام کے بڑے بھائی تھے انہوں نے فوراً انتظام کیا اور جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام اپنے فرزندان جناب عون ومحمد علیہ الصلوات والسلام اور جناب محمدؐحنفیہ علیہ الصلوات والسلام کو ساتھ لے کر مکہ کی طرف روانہ ہو گئے، ان کے ساتھ کافی سارے غلام بھی تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار