

Loading content...
جس وقت غلام نے جا کر عرض کیا تو تاجدارکربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اُسے فوراً اپنے خیمے میں بلالیا یہ حاضر بارگاہ ہوا تودیکھا کہ شہنشاہِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی مسندلگی ہوئی ہے اُس پر تکیے رکھے ہوئے ہیں اورخیمے میںان کے سامنے بھی دونوں طرف تکیے رکھے ہوئے ہیں تاکہ کوئی معززآدمی آئے تو ان کے سہارے بیٹھ سکے، شہنشاہِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام تکیے کی ٹیک لگا کر نیم درازتھے، ان کے سراطہر پر زردرنگ کا عمامہ تھا، اس نے آکر سلام عرض کیااور اس کے بعد آداب شاہی کے پیش نظر کھڑاہوگیا تاکہ اذن فرمائیں تو میں بیٹھوں ، اُس وقت امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام نے دست مبارک کے اشارے سے بیٹھنے کا حکم فرمایا، یہ قریب ہی بیٹھ گیا، پھرامام عالی مقامعلیہ الصلوات والسلام نے اُس سے خیریت دریافت فرمائی تمام حالات پوچھنے کے بعدضمناً کوفہ کے حالات دریافت فرمائے، یہ اشرافِ کوفہ میں سے تھا اور اپنے قبیلے کا سرداربھی تھا اس لئے اس نے جو جواب دیا وہ بڑانفسیاتی قسم کا تھا اس نے عرض کیا آقا میں یہ سمجھتا ہوں کہ انسان سے جو چیزیں کام کرواتی ہیں وہ دو ہوتی ہیں یا تو محبت اور یا پھر خوف اورکوفیوں کی اندرونی کیفیت کا جائزہ جو میں نے لیا ہے اس سے مجھے یہی محسوس ہواہے کہ کوفیوںکوآپ کی ذات سے بہت محبت ہے مگر اس محبت پر بنی اُمیہ کا خوف غالب آچکا ہے اوراصل حقیقت تو آپ کی ذات ہی بہترجانتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار