

Loading content...
وہ آنے والا قافلہ یہاں نہیں رکا بلکہ انہوں نے اپنے غلاموں کو بھیجا کہ جلدی جلدی مشکیں بھر کے اونٹوں پر بار کرو ہم بستانِ عامر جا کر قیام کریں گے، جس وقت غلام مشکیں بھرنے میں مصروف تھے اس وقت اُس قافلے کے سردار نے کنویں کے سامنے وسیع میدان میں خیام لگے ہوئے دیکھے اس نے وہاں کے ایک رہائشی آدمی سے پوچھا کہ یہ خیام کس کے ہیں کیا کوئی فوج مکہ سے عراق کی طرف جار ہی ہے؟ اس آدمی نے بتایا کہ یہ خیام امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے ہیں اور وہ باندھے ہوئے احرام توڑ کر مکہ سے آ رہے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار