

Loading content...
اُس وقت دور سے ایک کارواں نظر آیا جو بڑی تیزی سے مکہ کی طرف مصروف سفر تھا، کیونکہ منزل ذات العرق پر پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا تھا اور یہاں عرب کے موسم کے مطابق کافی سہولیات بھی تھیں اس لئے اس مقام پر عموماً قافلے ضرور قیام کر تے تھے، یہاں جس مقام پر خیام لگے ہوئے تھے یہ عراق و مکہ کے راستے سے کچھ ہٹ کر تھا کیونکہ راستے کے بالکل نزدیک خیام لگانا پردۂ توحیدصلوات اللہ علیہین کے شایان شان نہ تھا مگر یہ بھی خیال رکھا گیا تھا کہ اُس مقام سے پانی کا کنواں بھی زیادہ دور نہ ہوتاکہ خیام میں پانی کی سپلائی آسانی سے ہوتی رہے، تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کے خیمہ اطہر کے سامنے تھوڑی دور ہی وہ کنواں تھا جہاں سے عام مسافر آکر پانی بھرتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار