

Loading content...
جس وقت انہوں نے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ آگے آگے ایک ظالم ہے جو امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شاہی پالکی کے آگے اعلان کرتا ہوا آرہا ہے کہ یہ وہ امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام ہیں جو امت کے مہمان تھے، آج امت نے انہیں مہمانی دی ہے، ان کے استقبال کیلئے سب لوگ بازار میں آجائو، ان کے پیچھے کئی ظالم تھے جنہوں نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی شاہی پالکی کو اٹھایا ہوا تھا،جناب غازی علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا کہ ان کے پیچھے ایک سیاہ برقعہ پوش مستور صلواة اللہ علیہا تھیں جو رو کر فرما رہی تھیں کہ کیا کوفہ میں قبروں کا کوئی رواج نہیں ہے کیایہاں مسافروں کے ساتھ یہی رویہ رکھا جاتا ہے ، اگر تم میرے لعل کی لاش دفن نہیں کر سکتے تو یہ لاش مجھے دے دو، میں خود انہیںاپنے آنسوؤں سے غسل بھی دوں گی اور اپنی پاک ردا کا کفن بھی پہنائوں گی اور ان کی تربت بھی بناؤں گی، میرا یہ ا لعل مجھے دے دو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار