

Loading content...
اس دوران جناب میثم تمار بن یحییٰ کی صاحب زادی نے اہل مراد اور اہل مذحج کو سر زنش کی کہ تم تو عورتوں سے بھی زیادہ بزدل ہو کیونکہ کوفہ کی عورتیں تو اپنے اشراف کی بے حرمتی پر احتجاج کر رہی ہیں مگر تم سب خاموش ہو، یہ عمامے اتار کر سب دوپٹے اوڑھ لو، یہ بات سن کراُن قبائل کے جوان جوش میں آئے، انہوں نے فوراً گھوڑے دوڑائے اور اس مقام پر آگئے جہاں لاشوں کی بے حرمتی ہو رہی تھی، اُدھر سے عمر ابن حجاج زبیدی بھی پہنچ گیا، اس کے ساتھ بھی ان کے قبیلے کے لوگ تھے، انہوں نے آکر لاشوں کی بے حرمتی کرنے والوں کو روکا اور ان سے لاشیں طلب کیں، انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں ابن زیاد ملعون کا حکم ہے، تم اس ملعون کا حکم نامہ لے آئو،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار