

Loading content...
ان شہداء کے اجسادِ طاہرہ کے بارے میں یہ روایت ہے کہ ابن زیاد ملعون نے حکم دیا تھا کہ لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کیلئے ان کو سارے شہر میں گھمایا جائے اس کے بعد کناسہ کوفہ (منڈی میدان)میں صلیب پر لٹکادیا جائے، یہ روایت تحقیق کی کسوٹی پر پوری نہیں اُترتی بلکہ محققین کا یہ فیصلہ ہے کہ ملعون کوفہ نے حکم تو دیا تھا کہ تمام اہل کوفہ کو ان لاش ہائے اطہر کی زیارت کروائی جائے، لیکن جس وقت اُمت ملعون نے اُس کے حکم پر عمل کرنا چاہا تو ابھی چند گلیاں عبور نہیں ہوئیں تھیںکہ اُس وقت یہ اطلاع جناب میثم تمار بن یحییٰ علیہ السلام کی صاحب زادی کو ملی، اُنہوں نے اپنی والدہ سے مشورہ کیا اور یہ دونوں اپنے گھر سے روانہ ہوئیں، بازار میں آکر انہوں نے اپنے بال کھول لئے اور وامزحجاہ واغرتباہ کے بین شروع کر دیئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار