

Loading content...
جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام اور ان کے انصار اطہاررضوان اللہ علیہم کے سر ہائے اطہر کے بارے میں مؤرخین نے لکھا ہے کہ سوائے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے باقی تمام شہیدوں کے سر ان کی لاشوں کے ہمراہ دفن کئے گئے ، کچھ لکھتے ہیں کہ چند دن بعد دفن کئے گئے ، مگر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کا سر اطہر فرعون کوفہ نے معاویہ ابن ابو سفیان کی طرف بھیجا تھا، اس کے بارے میں یہ لکھا ہوا ہے کہ ان کا سر اطہر زبیر بن ارواح تمیمی اور ہانی بن حیہ وراعی ملعون کو دیا گیا تھا کہ تم یہ سر معاویہ ابن ابو سفیان کو شام جا کر ہماری طرف سے تحفہ پیش کرو ، جس وقت یہ سر اطہر شام پہنچا تو معاویہ ابن ابو سفیان نے حکم دیا تھا کہ اس سر اطہر کو دروازۂ دمشق کے اوپر آویزاں کردیا جائے اور یہ سر اطہر پورے تین ماہ یعنی قافلہ پاک کے شام جانے تک آویزاں رہا تھا۔(R_179)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار