

Loading content...
اُس وقت پریشان ہو کر ابن زیاد ملعون نے پوچھا کہ کیا جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کرآئے ہو؟ بکیر ملعون نے کانپتے ہوئے جواب دیا ہاں اُن کو شہید تو کر آیا ہوں ، ابن زیاد ملعون نے پوچھا کہ پھر تم اتنے خوف زدہ کیوں ہو؟اس ملعون نے جواب دیا کہ جس وقت میں نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام پر ضرب لگائی اور اُن کا سر اطہر زمین کی طرف روانہ ہوا تو میں نے دیکھا کہ وہ زمین بوس ہونے سے پہلے درمیان میں ہی رک گیا، میں نے دیکھا کہ اُس وقت شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے، انہوں نے آکر سر اطہر کو تھام لیا، سر اطہر کا بوسہ لیا، پھر میری طرف عالم جلال میں نگاہ فرمائی اورغضب ناک ہو کر فرمایا او ملعونِ ازل آج تمہارا دن تھا، کل ہمارا دن ہوگا، تم نے جو کچھ کرنا تھا وہ تم کر چکے ہو، اب جو کچھ کرنا ہے وہ ہم نے کرنا ہے تم اُس دن کس طرف جائو گے؟…(R_178)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار