

Loading content...
9ذوالحجہ بروز منگل دس سے گیارہ بجے کا وقت تھا، ابن زیاد ملعون اپنے تخت پر بیٹھا ہواتھا اور اسی انتظار میں تھا کہ بکیر ابن حمران نہروانی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو شہید کر کے ان کا سر اطہر لے آئے، اچانک ملعون کی نگاہ پڑی اور اس نے دیکھا کہ بکیر ملعون بدحواس ہو کر بھاگتا ہوا آرہا ہے، اس کے چہرے پر پسینہ ہے، خوف سے آنکھیں کھلی ہوئی ہیں، جسم پر کپکپی طاری ہے، یہ کانپتا ہوا دربار میں داخل ہوا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار