

Loading content...
شہنشاہِ وفا علیہ الصلوات والسلام جن کی ذمہ داری پردہ پاک کی حفاظت تھی، انہوں نے فوراً چاروں طرف نگاہ دوڑائی مگر امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام انہیں کہیں نظر نہیں آئے،انہوں نے فوراً محملوں کے پیچھے آنے والے دستے کی طرف گھوڑا دوڑایا کیونکہ وہ دستہ ایک میل پیچھے رہتا تھا، ابھی وہ پچھلے حفاظتی دستے تک نہیں پہنچے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے پاک مرتجز پر سوار ہیں مگر کیفیت یہ ہے کہ رہوار کی لگام ہاتھ سے چھوٹی ہوئی ہے، قدم مبارک رکابوں سے باہر ہیں زین کی کوچ پرپیشانی ٹکی ہوئی ہے اور سر اطہر جھکا ہوا ہے، دستار گلے میں ہے، پاک رہوار آہستہ آہستہ چلتا آرہا ہے، آنکھوں سے آنسو بارش کی مانند برس رہے ہیں، آپ سمجھ گئے ہونگے کہ یہ کون سا وقت ہے، یہ 9ذوالحجہ کا دن تھا ،جناب عباس علیہ الصلوات والسلام اپنے گھوڑے سے اترے، انہوں نے جاکر مرتجز کی لگام پکڑی اور قدموں پر بوسہ دیا، اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے کوچ سے سر اٹھا کر دیکھا مگر آنکھیں نہیں تھیں کوئی ساون کا برستا بادل تھا،اس کی تفصیل میں پہلے عرض کر چکا ہوں،اور میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ یہاں کردگارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کو امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے پاک بھائی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی زیارت بھی کرائی تھی، اب میںیہاں تھوڑا سا کوفہ کا حال بھی عرض کرتا چلوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار