

Loading content...
پاک شہزادی عالیہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے یہ منظر پوشیدہ نہ رہا مگر خاموش رہیں ،تھوڑا سفر مزید کرنے کے بعد جنابِ شریکة الحسین صلواة اللہ علیہا نے نگاہ فرمائی تو انہیں محمل میں سے پاک بھائی نظر نہیں آئے ، انہوں نے ہر طرف نگاہ فرمائی مگر نظر مایوس ہو کر واپس لوٹ آئی ، انہوں نے اُس وقت محملوں کے ساتھ سفر کرتے بھائیوں کی طرف نگاہ فرمائی تو سب ہی محملوں کے ساتھ ساتھ محو سفر نظر آئے اُس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا نے دائی پاک سلام اللہ علیھا سے مخاطب ہو کر فرمایا ذرا میرے بھائی عباس علیہ الصلوات والسلام سے کہیں کہ وہ ہمارے محمل کے قریب آئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار