

Loading content...
یہ 9ذوالحجہ کا دن تھا، قافلہ پاک نے بستانِ عامر کوعبور کیا اور ذات العرق کی طرف محو سفر تھا، جس وقت تقریباً دوپہر کا وقت ہوا تو اس وقت امامِ مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنا ایک معمول تبدل فرمایا، وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد محملوں سے اپنے رہوار کو دور لے جاتے اور یوں گریہ فرماتے جس طرح کوئی ماں اپنے جوان بیٹے کی لاش پر روتی ہے ،پھر آنکھیں صاف کر کے واپس محملوں کے قریب تشریف لے آتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار