

Loading content...
اُس وقت بستانِ عامر سے دو راستے نکلتے تھے، ایک راستہ سیدھا مشرق کی طرف یمن کے مرکزی شہر صنعا یعنی قدیم شہر سبا (ملکہ بلقیس کا شہر)کی طرف جاتا تھا، یہاں سے یمن 22دن کے فاصلے پر تھاجبکہ دوسرا راستہ شمال مشرق کی طرف نکلتا تھا اور یہ ذات العرق کی منزل پر جاتا تھا، ذات العرق سے پھر دو راستے نکلتے تھے، ایک اوطاس سے ہوتا ہوا بصرہ نکل جاتا تھا اور دوسرا سیدھا شمال کی طرف معدن النقرہ سے ہوتا ہواکوفہ جاتا تھا، اس لئے یہ منزل ذات العرق اہل بصرہ وکوفہ و نجد والوں کی میقات بھی تھی، یہ وادی عتیق کا حصہ تھا کیونکہ وادی عتیق کے تین حصے تھے (1)ملخ(2)عزہ (3) ذات العرق
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار