

Loading content...
کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان اونٹوں کے مالکان کو یاد فرمایا اور انہیں فرمایا کہ اگر آپ ہمارے ساتھ چلو تو ہم آپ کو کوفہ تک کا کرایہ دیں گے، اگر واپس جانا چاہو تو یمن سے یہاں تک کا کرایہ ادا کردیتے ہیں، ہمیں بھی اونٹوں کی ضرورت ہے کیونکہ رات ہی رات میں لاتعداد لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوگئے ہیں اور ہمارے پاس اونٹ پورے نہیں ہیں، اُن میں سے کچھ لوگوں نے عرض کیا کہ ہم آپ کے ساتھ کوفہ جانے کیلئے تیار ہیں اور کچھ لوگ کرایہ لے کر واپس یمن روانہ ہو گئے…(R_177)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار