

Loading content...
یہاں ایک وضاحت کرتا چلوں کہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بھی خلفاء نے خمس کو نافذ رکھا ہوا تھا اور مالِ خمس بھی زکواة وعشر و صدقات کے ساتھ وصول کیا جاتا تھا اور انہیں اخماسِ اربعہ کہا جاتا تھا، اس دور میں یمن کا حاکم بحیر بن زیاد حمیری تھا اور وہ اہل یمن سے خمس (اخماس اربعہ) وصول کر کے ایام حج کے قریب شام بھیج دیتا تھا یعنی اس کا قافلہ پہلے آکر حج ادا کرتا پھر حج سے فارغ ہو کر یہ قافلہ تنعیم کے راستے سے شام کی طرف نکل جاتا تھا، اس بار جب یہ اخماس اربعہ کا حامل قافلہ مکہ پہنچا تو ان کے ساتھ بحیر بن زیاد (رسیان)حمیری کا بھائی یسار بن زیاد حمیری اور حاکم یمن کا فرزند اسحق بن بحیر حمیری بھی تھے، یہاں آ کر انہیں فضا کافی کشیدہ نظر آئی انہوں نے سوچا کہ یہاں تو کسی وقت بھی دھماکہ ہو سکتا ہے یہ نہ ہو کہ ہمیں یہ مال مکہ میں لٹواکر واپس یمن جانا پڑے ، بہتر یہ ہے کہ آج لوگ حج میں مصروف ہیں ہم یہاں سے نکل جائیں، اوریہ وہی قافلہ تھا جو شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے قافلے کے سامنے آیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار