

Loading content...
9ذوالحجہ 8ستمبر منگل کی رات تھی، اگلے دن تمام لوگوں نے حج ادا کرنا تھا، رات کو کریمِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے تیاری کا پروگرام بنایا، جیسے جیسے لوگوں کو یہ اطلاع ملتی گئی کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کوفہ تشریف لے جار ہے ہیں تولوگ حج چھوڑ کر جمع ہو نے لگ گئے ، یہاں شعب کے مقام پر ہزاروں کی تعدا دمیں لوگ جمع ہوگئے تاکہ وہ کل اُن کے ساتھ کوفہ روانہ ہو سکیں، ان میں سے زیادہ تر وہ لوگ تھے جو مال غنیمت کے متلاشی تھے یا اقتدار کے خواہش مند تھے، یہاں سے یہ قافلہ علی الصبح روانہ ہوا، جس وقت آپ کا قافلہ مقام صفاح کے دوراہے پر پہنچا تو یہاں انہیں مکہ سے ایک قافلہ آتا ہوا نظر آیا، کیونکہ ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا اس لئے ابھی تھوڑی تھوڑی تاریکی تھی، سامنے آتے ہوئے قافلے کو دیکھ کر اصحاب نے یہی سمجھا کہ کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی روانگی کی اطلاع عمر ابن سعید تک پہنچ گئی ہے (کیونکہ وہ امیر حج بن کر مکہ آیا ہوا تھا) اِس لئے اُس ملعون نے کوئی فوجی دستہ بھیجا ہے جو انہیں روکنے کے لئے آ رہا ہے اُس وقت تمام جوان اس قافلے کے آگے کھڑے ہو گئے اور ان سے پوچھا کہ تم کو ن ہو؟ اورکہاں سے آرہے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار