

Loading content...
اس وقت شہنشاہ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے جناب عباس علیہ الصلوات والسلام کو اشارے سے اپنے قریب بلایا اور انہیں اِس حکم اِلٰہی سے آگاہ فرمایا، اس کے بعد شہنشاہ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے طواف مکمل کئے اور حرم کعبہ کو چھوڑ دیا، ان کے ساتھ جتنے بھی اصحاب وانصار تھے سب نے حرم کعبہ کو چھوڑدیا، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام جس وقت حرم کعبہ کے باہر پہنچے تو انہوں نے اپنے تمام اصحاب وانصار کو آگاہ فرمایا کہ آنے والی رات کی علی الصبح ہم مکہ چھوڑ کر عراق کی جانب روانہ ہو رہے ہیں اوراس کے بعد امامِ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے حِلقِ یعنی زلفیں تراش کروائیں اور مُحِل ہوگئے یعنی حج کو عمرہ میں بدل کر احرام کھول دیئے اور یہاں سے واپس شعب کی طرف روانہ ہوگئے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار