

Loading content...
اس کے بعد انہوں نے پروگرام پوچھا تو کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ پہلے ہم حج اداکرنا چاہتے ہیں، اس کے بعد جو پروگرام ہوگا سو ہوگا، ادھر جناب کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے حج کا پروگرام بنایا اور دوسری طرف جناب امیر مسلم بن عقیل علیہ الصلوات والسلام نے کوفہ سے جناب قیس بن مسہرصیداویعلیہ السلام کو قاصد بنا کر مکہ شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں بھیجا کہ کوفہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے اس لئے اب آپ تشریف لے آئیں، شہنشاہ کائنات علیہ الصلوات والسلام نے یہ پروگرام بنایا کہ ہم حج ادا فرمانے کے فوراً بعد کوفہ تشریف لے جائیں گے، اس لئے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جناب قیس بن مسہرعلیہ السلام کو دوبارہ کوفہ روانہ کیا اور انہیں ایک خط لکھ کر دیا جس میں منگل 7ذوالحجہ کی تاریخ لکھی ہوئی تھی یعنی انہیںسات کی رات مکہ سے روانہ فرمایا اورخود 8کے دن حج ادافرمانے کیلئے مقام تنعیم سے احرام باندھ کر مکہ کی جانب روانہ ہوئے ، وہاں پہنچ کر حج ادا کر نے کا ارادہ فرمایا، دورانِ حج مالک حقیقی کا حکم ہوا کہ آپ فوراً مکہ چھوڑدیں، آپ کا حج ادا ہو چکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی آخری آرام گاہ مکہ نہیںبلکہ کربلا ہے اور ظالمین آپ کی آخری آرام گاہ مکہ کو بنا نا چاہتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار