

Loading content...
کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کیا آپ کے اس مشورے سے ہم یہی سمجھ لیں کہ آپ بھی ہماری نصرت سے دست کش ہونا چاہتے ہیں؟ ابن عباس نے سر جھکا کر عرض کیا آقاؐ میرا یہ مقصد نہیں ہے، کریمِ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اے ابن عباس آپ تو جانتے ہیں اوراگر نہیں تو ایک بار پھر یاد کریں کیا ہمارے جد اطہر صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کی گردنوں پر جو حقِ عظیم ہے اس کا ذکر نماز اور روزہ کی طرح نہیں فرمایا تھا؟ کیا انہوں نے ہماری نصرت اور محبت کو نماز روزے سے بڑا حق قرار نہیں دیا تھا ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار