

Loading content...
اس مقام پر تاریخ خاموش ہے کہ کتنے عرصے کے بعد یہ معصوم کربلا کے قریب سے گزرے، کس تاریخ کو کربلا پہنچے، کس تاریخ کو پھر یہاں سے روانہ ہوئے مگر یہ لازمی بات ہے کہ یہ شہزادے کربلا کے قریب سے گزرے ضرور ہیں مگر تاریخ خاموش ہے ،مگرمیرا دل کہتا ہے کہ جس وقت یہ شہزادے پل حسینیہؐ پر پہنچے ہوں گے تو ان کی نگاہ اس مقام پر پڑی ہوگی جس مقام پر جناب عباس علیہ الصلوات والسلام نے زین چھوڑی تھی ، اُس وقت ان پاک شہزادوں کا رخ لازماً پاک ماموں کی طرف پھر گیا ہوگا دونوں بھائیوں نے عرض کیا ہو گا ماموں جان غریبوں کا سلام قبول ہو، ماموں یتیموں کا سلام قبول ہو، ان یتیم شہزادوںؐ کے چھ بھائی کربلا میں شہید ہوئے تھے، لازماً ان سے بھی یتیموں نے بات کی ہوگی اور کہا ہوگا کہ باباؐ سلام دے رہے تھے، بہت بہت دعائیں دے رہے تھے، شہید زندہ ہوتے ہیں اِن معصوموں نے پاک بھائیوں سے یہ تو ضرور پوچھا ہوگا کہ ہماری پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کہاں گئیں ، ہمارا دل چاہتا ہے کہ ایک بار ہم اپنی پاک والدہ صلواة اللہ علیہاسے تو مل لیں ان کے خیام کہاں لگے تھے پھر سامنے سے بھائیوں نے ضرور رو کر یہ جواب دیا ہوگا کہ ہماری پاک والدہ صلواة اللہ علیہا تو شام چلی گئی ہے، بہنیں بہت پیار کہہ رہی تھیں، ان کی مجبوری تھی وہ بہت جلدی میں شام کی طرف روانہ ہوگئیں تھی اور جاتے وقت کسی بھائی کو بھی گلے نہیں لگا سکیں ، رب جانے شہزادوں نے کتنے دن کربلا میں گزارے ہوں گے آخر کربلا سے روانہ ہو ئے ہوں گے ، لاشوں کا یہ سفر کئی دن اور کئی راتیں جاری رہا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار