

Loading content...
عراق میں دو دریا تھے، دریائے دجلہ ا ور دریائے فرات دونوں دریا شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف بہتے تھے اور یہ شط العرب میں آکر گرتے تھے،دیکھنے کی بات یہ ہے کہ کربلا معلی کوفہ سے شمال مغرب کی طرف 72کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے، اگر کوئی شخص کوفہ سے بغداد آنا چاہے تو فرات کے کنارے پر کوفہ سے نکلتے ہی پہلے وہ مقام آجاتا ہے جہاں اس پاک جوڑی کو شہید کیا گیا تھا، پھر آگے جا کر اس دریا کے کنارے سے تقریباً 5کلومیٹر مغرب کی طرف کربلا معلی کا شہر واقع ہے، پھر اس کے بعد دریا کے مغربی کنارے پر مسیب سیدھا شمال کی طرف ہے، کوفہ سے دریا کے ساتھ ساتھ اگرسفر کیا جائے تو کوفہ سے مسیب 85کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے اور دریا کے راستہ سے مسیب سے کربلا معلی19کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرق کی طرف ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار