

Loading content...
مقاتل نے حارث کا سر الگ کرنے کے بعد اسے نیزے پر چڑھا لیا ،پھر لاش کو دوبارہ دریا میں پھینکا مگر دریانے یہ ناپاک جسم پھر باہر اچھال دیا، جب کئی مرتبہ ملعون کی لاش دریا سے باہر آئی تو مقاتل تنگ آ گیا ، اس نے چاروں طرف دیکھا اسے سامنے ایک کنواں نظر آیا اس نے حکم دیا کہ اس ظالم ملعون کی لاش کواس کنویں میں پھینک دو، عجیب بات یہ ہوئی کہ اس ملعون کی لاش کو کنویں نے بھی قبول نہ کیا، پھر مقاتل نے کہا کہ چلو اس ملعون کی لاش کو زمین میں دفن کر دیتے ہیں، ایک گڑھا کھود کر لاش کو زمین میں دفنا دیا گیا، ابھی دفنا کر چند قدم ہی چلے تھے کہ مڑ کر دیکھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ ملعون کی لاش کوزمین نے بھی باہر اچھال دیاتھا، جس وقت زمین نے بھی اسے قبول نہ کیا تو مقاتل نے کہا کہ خلاقِ عالم نے ایسے ملاعین کی دنیا اور آخرت میں سزا آتشِ جہنم کو قرار دیا ہے اس کی لاش کو جلا ڈالو، جس وقت آگ جلائی گئی تو ابھی آگ اس کی لاش سے دور تھی کہ اس آگ سے ایک زبردست شعلہ نکلا جس نے لپک کر اس کی لاش کو پکڑ لیا،چند ہی لمحوں میں لاش جل کر راکھ ہوگئی، اسی وقت تیز ہوا چلی اور وہ راکھ ہوا میں اڑ گئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار