

Loading content...
جس وقت اس ملعون کو شہر کے درمیان سے گزارا گیا اس وقت منادی نے ندا دی اے لوگو دیکھو یہ وہ ملعون ہے جس نے جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کے دو کمسن لعل شہید کئے ہیں ،اس اعلان کے ہونے کی دیر تھی کہ گھروں میں سے چھوٹے چھوٹے بچے نکلنا شروع ہو گئے، کسی کے ہاتھ میں پتھر تھے اور کسی کے ہاتھ میں چھوٹے چھوٹے تیر کمان تھے،وہ بچے ساتھ ساتھ چل پڑے ، مقاتل حارث ملعون کو گھسیٹتا ہو الے جا رہا تھا ، بچے پتھر مار رہے تھے اور تیر بھی برسا رہے تھے ، آخر اس مقام پر پہنچے جہاں معصوم شہزادوں کو شہید کیا گیا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار