

Loading content...
مقاتل نے اس کی مشکیں کسیں اور اسے طمانچے مارتا ہوا دربار سے باہر لے آیا، اِس نے اعلان کرنے کے انداز میں اہل کوفہ کو چلا چلا کر بتانا شروع کیا کہ یہ جنابِ مسلم علیہا الصلوات والسلام کے یتیموں کا قاتل ہے، اسے ٹھوکریں مارو اور اتنی ٹھوکریں مارو کہ یہ فرات تک پہنچ جائے جس وقت یہ شہر میںسے گزررہا تھا تو اس نے ایک شخص سے کہا کہ تم شہر بھرمیں منادی کرو کہ جس نے دنیا کے بدترین شخص کو دیکھنا ہو وہ فرات کے کنارے آجائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار