

Loading content...
مقاتل نے کہا پروردگارِ عالم کی قسم اگر مجھے روئے زمین کی شاہی اور مکمل حکومت مل جاتی تو شاید میں اتنا خوش نہ ہوتا جتنا میں یہ بات سن کر ہوا ہوں ، مقاتل نے فوراً حارث ملعون کی طرف یوںدیکھا جیسے شکاری اپنے شکار کی طرف دیکھتا ہے، حارث نے ایک اونی چادر اوپراوڑھ رکھی تھی اورسر پر ایک بہت بڑا سفید عمامہ باندھ رکھا تھا، مقاتل آگے بڑھا اور اس نے پہلے تو حارث کے منہ پر کس کے طمانچہ مارا، طمانچہ اتنا زور دار تھا کہ حارث کا عمامہ دور جا گرا ، مقاتل نے فوراً عمامہ اٹھایا اور حارث کے ہاتھ پیچھے کر کے باندھ دیئے، ابن زیاد ملعون نے کہا کہ اس طمانچے کے انعام کے طور پر حارث کا گھوڑا تلوار اور اس کا جملہ سامان تمہیں بخشا جاتا ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار