

Loading content...
ابن زیاد ملعون نے کہا کہ گھبراؤ نہیں میں نے یزید ملعون کو خط لکھ کر پوچھا تھا کہ یہ شہزادے میری تحویل میں ہیں اب ان کا میں نے کیا کرنا ہے اب میں نے سنا ہے کہ یزید ملعون کے رویئے میں ان کے بارے میں کچھ لچک آ چکی ہے اگر اس نے یہ شہزادے مجھ سے زندہ طلب کر لئے تو میں ان سروںکے ساتھ ہی تمہارا سر بھی بھیجوں گا بلکہ صرف تمہارا ہی سر بھیجوں گا حارث ملعون نے کہا کہ مجھے اس غلطی کی معافی دے دو ، زیاد ملعون نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی بلکہ دربارمیں نگاہ دوڑائی ،سامنے مقاتل پرنظر پڑی ،اس ملعون نے مقاتل سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تم ظاہراً میرے غلام ہو مگر در پردہ تم خاندان تطہیر کے غلام ہو، یہ حارث خاندان نبوت کا دشمن ہے،اب میں اسے تمہارے حوالے کر رہا ہوں اب جو چاہو اس کے ساتھ سلوک کرو ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار