

Loading content...
عبیداللہ ابن زیاد ملعون کا دربار ہے فرعونِ کوفہ تخت نشین ہے سامنے ایک بدوی جٹ کھڑا ہے جس کا نام حارث بن عروہ تمیمی ہے ،ابن زیاد ملعون کے کرخت چہرے پر غصے کے آثار ہیں حارث سر جھکا کر کھڑا ہے ملعون سوال و جواب میں مصروف ہے کہ اچانک ملعون کا ایک غلام نام جس کا مقاتل ہے وہ دربار میں داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں ایک طشت تھا جس میں کوئی چیز تھی جو سرخ رنگ کے ریشمی رومال سے ڈھکی ہوئی تھی ،مقاتل نے قریب پہنچ کر سلام کیااور طشت لا کر تخت کے سامنے والی میز پر رکھ دیا پھر الٹے پاؤں واپس ہو گیا ، ابن زیاد ملعون نے بید کی چھڑی سے طشت سے روما ل ہٹایا اور دیکھا طشت میں دوشہزادوںؐ کے سر اطہر تھے ایک سات سال کا اور دوسراآٹھ سال کا معصوم تھا…(R_167)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار