

Loading content...
سارے مومن ان معصوم شہزادوں کے پاک وارث عجل اللہ فرجہ الشریف کو پرسہ دیں اور کہیں کہ یتیموں کے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف اب تو ان یتیموں کا انتقام لیں، ان کی پاک والدہ صلوات اللہ علیھاکو خوشیاں دِکھائیں، ہم بھی دیکھیں کہ یہ پاک لعل جوان ہوں، ان کے شگن ہوں ان کی باراتیں آئیں، ان کی بہنیںؐان کے پلو باندھیں ، جو ہاتھ خون سے رنگین ہوئے وہ ہاتھ مہندی سے آراستہ ہوں، وہ گلوئے مبارک کہ جن پر حارث ملعون نے ضرب لگائی ان میں پھولوں کے ہار ہوں وہ جبینیں جو خاک و خون میں غلطان ہوئیں ان پہ خوشیوں کے سہرے سجائے جائیں سارے مل کے دعا کرو کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار