

Loading content...
شاید آپ جناب مسلم علیہ الصلوات والسلام کی پاک جوڑی ہو اور اس ماں کے لعل ہو کہ جو کوفہ کی گلیوں میں ایک ایک سے پوچھتی رہی تھیں کہ اے کوفہ والو میری جوڑی کوفہ کی انہی گلیوں میں کہیں کھو گئی ہے کسی کو پتا ہے ،وہ اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ آئے تھے رب جانے میرے یتیم بچے کیسے وقت گزار رہے ہوں گے میں نے تو انہیں کبھی تنہا مسجد تک بھی نہیں جانے دیا تھا اب انجان دیس میں جانے میرے لعل کس خاک کی زینت ہوں گے ،خدا جانے کہاں کہاں کی ٹھوکریں کھا رہے ہوں گے ،وہ تو معصوم بچے تھے اور انہیں تو کسی سے راستہ پوچھنا بھی نہیں آتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار