

Loading content...
عبیداللہ ابن زیاد ملعون نے چاروں طرف نگاہ دوڑائی اور کہا کوئی ہے جو ان سروں کو دھو کر دربار میں پیش کرے، اس کا ایک سیاہ فام غلام تھا جس کا نام مقاتل تھا اس نے کہا میں جا کر سر دھلوا لاتا ہوں وہ فوراً گھر آیا ، اس نے یہ سر اطہراپنی بیوی ام ہانی کے حوالے کئے اور کہا کہ ان سروں کی زلفوں کو اچھی طرح دھو دو ،مگر یہ عام سر نہیں ہیں یوں سمجھو یہ پاک حسنین علیہ الصلوات والسلام کے سر دھلنے کے لئے آئے ہیں، ام ہانی نے دونوں سروں کو اٹھا کر سینے سے لگایا، کمرے میں لے آئی، ایک طشت میں پانی بھرا اور بہت احتیاط کے ساتھ وہ سنہری زلفیں دھونے لگ گئی ،سنہری زلفوں سے خاک و خون صاف بھی کررہی تھی اور رو کر کہہ بھی رہی تھی کہ کس ماں کی گود آباد کر آئے ہو جن ماؤں کے ایسے لعل جدا ہو جائیں وہ مائیں تو جیتے جی مر جاتی ہیں ،خدا جانے آپ کی ماں زندہ بھی ہے یا نہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار