

Loading content...
عبیداللہ ابن زیاد ملعون نے کہا او بدبخت یہ تمہیں کہاں سے ملے تھے؟ اس نے جواب دیا کہ یہ میرے گھر مہمان بن کر آئے تھے، ابن زیاد نے کہا پورا عرب مہمان نوازی میں مشہور ہے، عرب کی روایات میں ہے کہ ایک گوہ(Big Lizard) کے پیچھے شکاری لگے ہوئے تھے اس نے ایک عرب کے خیمے میں پناہ لے لی تھی اس عرب نے گوہ کو مہمان سمجھ کر پناہ دی تھی اوروہ خاندان کے جملہ افراد سمیت قتل ہو گیا تھامگر اس نے مہمان گوہ پر آنچ نہیں آنے دی تھی اورتم نے عرب روایات کی ذرا بھی لاج نہیں رکھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار