

Loading content...
ملعون نے پوچھا میرے لئے کیا تحفہ لائے ہو؟ اس نے جواب دیا بہت قیمتی دو لعل ہیں ملعون نے کہا میں سمجھا نہیں ہوںذرا کھل کر بتاؤ اس شقی القلب نے توبرا سامنے رکھ دیا اور کہا کہ خود کھول کر دیکھ لو اور پھر اس کی قیمت لگاؤ ، فرعون کوفہ نے توبرہ کھولا تو اس میں سے دو معصوم شہزادوں کے سربرآمد ہوئے مگر حالت بہت عجیب تھی، چہروں پر خشک لہو کی تہ جمی ہوئی تھی، سنہری زلفوں میں خون آلود خاک بھری ہوئی تھی، ملعون نے پوچھا او بدبخت کس ماں کی گود اجاڑ کرلائے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار