

Loading content...
سر جھکا کر غلام نے جواب دیا معلوم نہیں کیا لایا ہے، اتنا بتا رہا ہے کہ توبرے (بورے) میںایک ایسی چیز لایا ہوں جسے فرعون کوفہ دیکھ کربہت خوش ہوگا، شاید اتنا خوش ہو کہ مجھے اپنی فوج میں کسی اعلیٰ عہدے پر فائز کر دے، ملعون نے حکم دیا کہ اسے فوراً بلائو، غلام جلدی سے باہر گیا اور تھوڑی دیر کے بعد ایک کرخت شکل کے دیہاتی کو ساتھ لئے اندر داخل ہوا جس کے ہاتھ میں بکرے کی اون کا بنا ہواایک توبرا تھا اس نے آگے بڑھ کر سلام کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار