

Loading content...
صبح ہو گئی یہ ملعون دوبارہ کمرے میں داخل ہوااور شہزادوں کو باہر لایا، پھراس نے اپنے سیاہ فام غلام کو بلایا جس کا نام تھا فلیح تھا، اسے کہا کہ ان شہزادوں کو دریا کے کنارے شہید کر کے جسم دریا میں بہا دو اور ان یتیموں کے سر مجھے لا دو، میں یہ پاک سر ابن زیاد ملعون کے پا س لے جائوں گا اور اس سے انعام لوں گا، فلیح یتیموں کولے کر دریا کی جانب چل پڑا، شہزادے ایک قدم چلتے ہیں اور پھر سیاہ فام غلام کی طرف دیکھتے ہیں، پھر حارث کی طرف دیکھتے ہیں، پھر فلیح کی طرف دیکھتے ہیں، فلیح نے پوچھا کہ آپ باربار میری طرف کیوں دیکھ رہے ہیں ،بڑے شہزادے نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار