

Loading content...
دروازے کے باہر حارث ملعون اپنی بیوی سے تیز تیز لہجے میں باتیں کر رہا تھا اور اندر یہ کمسن خوف کی وجہ سے ایک دوسرے سے لپٹ گئے ، وہ اپنی بیوی سے چابی مانگ رہا تھا، بیوی انکار کر رہی تھی ملعون نے تالا توڑنے کی کوشش شروع کردی، جیسے جیسے وہ تالے پر ضربیں لگا رہا تھا ویسے ویسے یہ معصوم سہم کر ایک دوسرے کے قریب ہوتے جا رہے تھے ، خوف کی وجہ سے ان کی سانس بے ترتیب ہو چکی تھی، ان کے دل بے تحاشہ دھڑک رہے تھے، تالا ٹوٹ گیا، دروازہ کھل گیا، دونوں معصوم سہم کر ایک کونے میں بیٹھ گئے، حارث ملعون اندھیرے میں چاروں طرف ہاتھ مار رہا تھاکہ اچانک اس کا ہاتھ بڑے شہزادے کو لگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار