

Loading content...
دوسری طرف حارث بن عروہ تمیمی ملعون رات کے وقت گھر آیا اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اس کی بیوی نے دروازہ کھولا اور پوچھا کہ اس وقت کہاں سے آرہے ہو،اس ملعون نے کہا کہ دو دن ہو گئے ہیں ابن زیاد ملعون کے زندان سے دومعصوم فرار ہوئے ہیں، کل اس ملعون نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ان شہزادوں کوزندہ گرفتار کر کے لائے گا اسے ایک ہزار درہم انعام دوں گا،میں آج صبح سے ان شہزادوں کو تلاش کرنے میں مصروف تھا ، صحرا میں گھوڑا بھگا بھگا کر تھک چکا ہوں مگر وہ نہیں ملے، راستے میں میرا گھوڑا بھی مرگیا اورمیر ابھی بھوک سے برا حال ہے، میرے لئے فوراًکھانے کا انتظام کرو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار