

Loading content...
دونوں بھائیوں نے ایک حسرت بھری نظر اس پر ڈالی اور فرمایا اے ضعیفہ ہم تمہارے نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عترت ہیں، ابن زیاد ملعون کے زندان سے قتل ہو جانے کے خوف سے نکلے ہیں، ہمارا قادسیہ جانے کا پروگرام ہے، وہاں سے شاید ہم مدینے جا سکیں، وہ سر جھکا کے کہنے لگی کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ میرے گھر تشریف لائے ہیں ہمارا مقدر روشن ہو گیا ہے کہ آج میری پاک سین صلواة اللہ علیہا کے فرزند میرے مہمان ہیں، آئیںبسم اللہ، میرے ساتھ میرے گھر تشریف لے چلیں، یہ دونوں شہزادوں کو گھر لے آئی انہیں علیحدہ کمرے میں بٹھایا، اپنی کنیز سے کہنے لگی کہ یہ کوئی عام شہزادے نہیں ہیں، یوں سمجھنا گویا پاک حسنین علیہا الصلوات والسلام ہمارے مہمان ہیں، حارث کی بیوی پاک شہزادوں کو باربار سینے سے لگاتی رہیں پیار کرتی رہیں پھر عرض کیا میرا شوہر وہ ملعون شخص ہے جو واقعہ کربلا میں بھی شریک تھا، عبیداللہ ابن زیاد ملعون نے کوفہ شہر اوراس کے دیہاتوں میں اعلان کروایا تھا کہ تمام لوگ لشکر یزید میں شامل ہوکر مظلوم کے خلاف لڑو، جو شخص ایسا نہیں کرے گا اس کا خون آل زیاد ملعون پر معاف ہوگا اور مباح ہو گا، حارث بن عروہ تمیمی ملعون بھی تلواراٹھا کر یزیدی فوج میں شامل ہو کر کربلا گیا تھا،جس وقت غریبوں پرظلم ٹوٹ رہا تھا تویہ بھی ساتھ تھا مجھے خطرہ ہے کہ وہ کہیں آ نہ جائے آپ چھپ کر سو جائیں اللہ کا شکر ہے کہ وہ اِس وقت گھر پہ موجود نہیں ہے ، آپ دونوں اس علیحدہ کمرے میں آرام کریں، میں آپ کے لئے کھانا لے کر آتی ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار